اتوار سے منگل تک اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے اکثر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شب پاکستان میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کو بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا، جس کے زیر اثر کوئٹہ، ژوب، سبی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ایبٹ آباد، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بھکر، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور جھنگ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بدھ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔پیر اور منگل کو کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ 23 مارچ کی صبح بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سرد اور گرم ہوتے علاقوں میں موسم پھر کروٹ بدلے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر