’سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا‘، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا، فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق بھی کوئی بات نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق عسکری قیادت بھی ان معاملات پر سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت نے مؤقف اپنایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کالعدم ٹی ایل پی ملک میں افرا تفری پیدا کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رینجرز کو ان لوگوں کیخلاف اسلحہ استعمال کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں یا املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عکسری قیادت نے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنےوالوں کو حوالے کیے جانے تک بات نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔انتظامیہ نے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے اہم سڑکیں بند کردیں ہیں جبکہ مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے۔راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کردی گئی ہیں۔ صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے۔ متبادل راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مریضوں کا اسپتال جانامشکل ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان اب تک ہونے والی جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ یہ ہے کہ ان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کو رہا کیا جائے جبکہ وہ پاکستان سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا بھی مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ وفاقی وزیر داخلہ یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں فرانس کا سفیر موجود نہیں اور فرانسسیی سفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر