کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ،جڑواں شہروں میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت، نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور جمعرات کو بھی کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند رہے،امن وامان کی صورتحال کے لیئے پنجاب میں دوماہ تک رینجرز تعیناتی کے احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا،راولپنڈی میں بھی اہم مقامات وارث خان لیاقت باغ،شمس آباد پر رینجرز دستے تعینات کر دی گئی،فیض آباد پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری موجود رہی،صورتحال معمول پر آنے تک مری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں کو سردست بند کرنے کے احکامات نہیں،سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں،مری روڈ اور ملحقہ علاقوں سے متصل اسکول کالج بند ہیں، بچوں کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کے پیش نظر اسکول کالج انتظامیہ کا صوابدیدی فیصلہ ہوگا،محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو ا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر