پنجاب حکومت کا خزانہ بھر گیا صرف 3 ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن حاصل ہو ئی ۔محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق صرف ماہ ستمبر میں 36 ارب 67 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ۔پنجاب حکومت نے ٹیکس اور غیر صوبائی محاصل کی مد میں اپنے ذرائع آمدن کا رواںسال کا تخمینہ 404 ارب روپے مقرر کیا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سیلز ٹیکس کی مد میں 32 ارب روپے اور بورڈ آف نے مجموعی طور پر 15 ارب کا ریونیو جمع کیا ہے۔محکمہ ایکسائز نےپراپرٹی ٹیکس اور وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد 15 ارب روپے کی آمدن جمع کئے جبکہ غیر صوبائی محاصل میں 26 ارب روپے کی آمدن صوبائی خزانے میں آچکی ہے ۔پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بیشتر سڑکوں پر لگے ٹول ٹیکس کی مد میں 1 ارب روپے اور ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کے ٹریفک چالان کرکے مل84 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر