سونے کی قیمتوں میں‌ ایک بار پھر بڑی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک) بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 6 ڈالرز کمی کے بعد 1728 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے کیونکہ سونے کی مجموعی قیمت میں 1480 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور 680 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 400 اور دس گرام کی قیمت 91 ہزار 220 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔واضح رہے کہ تین روز قبل سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 اور 1971 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 89 ہزار 420 روپے پر پہنچ گئی تھی جبکہ گزشتہ روز سونے کی مجموعی قیمتوں میں 181 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
مفاہمتی یادداشت کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر