نور مقدم قتل کیس:ملزم ذاکر جعفر نے وکیل تبدیل کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نور مقدم قتل کیس میں ملزم ذاکر جعفر نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا، مزید 3 گواہوں کی جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر 4 گواہوں کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا جبکہ کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کی گئی۔راولپنڈی میں راستے بند ہونےکےباعث مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور والد ذاکر جعفر عدالت میں پیش نہ ہوئے جن کی اسکائپ کے ذریعے حاضری لگائی گئی جبکہ عصمت آدم جی سمیت تھراپی ورکس کے ضمانت پر رہا ہونے والے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان کی کاپیاں ملزمان کے وکلاء کو دی گئیں۔ملزم ذاکر جعفر نے اپنا وکیل تبدیل کیا جس پر ایڈوکیٹ بشارت اللہ نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروایا، سماعت کے دوران عدالت کے سامنے تین گواہ پیش ہوئے جن میں استغاثہ لے کر جانے والے گواہ کانسٹیبل عابد لطیف، اے ایس آئی بشارت رحمٰن اور خاتون کانسٹیبل اقصیٰ رانی کا بیان اور جرح ملزمان کے وکلاء نے مکمل کی۔عدالت میں تینوں گواہان سے جرح تقریباً دو گھنٹے طویل رہی، آئندہ سماعت پر نقشہ نویس عامر شہزاد، اے ایس آئی محمد ریاض، ہیڈ کانسٹیبل فراست فہیم اور کمپیوٹر آپریٹر مدثر کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر