رنویر کے بعد بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہوں، دپیکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ رنویر کے بعد بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام کا وائرل ٹرینڈ فالو کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیساتھ Post a picture of کا سیشن کیا۔ اس سیشن کے دوران ادکارہ سے ان کے ایک چاہنے والے نے کہا کہ آپ جس سے سب سے زیادہ قریب ہیں ان کی تصویر پوسٹ کریںجس پر دیپیکا نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس کی ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کیساتھ تھیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی بہن کے ساتھ تھیں۔

اداکارہ کی اس تصویر سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ دیپیکا رنویر سنگھ اور اپنی بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ وہ اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویرپوسٹ کریں۔اس پر دیپیکا نے بھی اپنے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے بچپن کی تصویر تھی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر