وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کے ویژن کو دیمک لگنے لگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر میں وفاق کی طرح وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو بھی دیمک لگنے لگی ہے ، وزیروں مشیروں اور ورکروں نے من پسند عہدوں پر اشتہار کے بغیرسفارشی تعیناتیاں شروع کر دیں ہیں،وزراء اپنے رشتہ داروں کے لئے موثر عہدوں کے لئے سفارشیں کرنے لگے جبکہ میرٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم آزا دکشمیر سفارشیوں کے لئے رکاوٹ بن گئے ہیں ، محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بھی میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کے ویڑنکرپشن سے پاک ملک اور میرٹ کی بالادستی کو پیروں تلے روندتے ہوئے بیوروکریٹس سے من پسند افراد کی اپنا کمشن رکھ کر بدون اشتہارات تقرریاں کروا رہے ہیں جبکہ زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نوکریوں کے لئے سکیل ایک سے گیارہ تک ریٹ بھی مختص کر رکھے ہیں دوسری جانب وزراء بھی اپنے رشتہ داروں اور چہیتے بیوروکریٹس کے تبادلہ جات اور تعیناتیوں کے لئے زور دے رہے ہیں ، ایک معتبر زرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اندر مداخلت کرتے ہوئے وزراء اپنے رشتہ دار افسران کو اچھی اور من پسند پوسٹوں پر تبادلے و تعیناتیوں کے لئے زور دے رہے ہیں جبکہ با اثر ہیلتھ افسران نے ایڈہاک بھرتیاں دھڑلے سے شروع کی ہوئی ہیں اور تقرریوں میں ممبران اسمبلی اور وزراء کے فرنٹ مینوں نے اپنا کمیشن بنانے کے لیے اپنی ہی حکومت کے منشور میرٹ کی بالادستی کی پامالی کر رہیہیں زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر صحت عامہ انصر ابدالی کو وزیر قانون و اطلاعات فہیم اختیر ربانی نے اپنے حقیقی برادر نسبتی ڈاکٹر کا نام PPH کے لئے سفارش کی جس پر ڈاکٹر منظور کی پی پی ایچ کے لئے تجویز بھی بنا لی گئی مگر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈاکٹر منظور کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ، واضع رہے پی پی ایچ کے لئے ڈاکٹر ستار موضوع ترین سمجھے جاتے تھے جس وجہ سے ان کو مزکورہ زمہ داری سونپی گئی،زرائع نے بتایا ہے کہ مزکورہ پوسٹ کے لئے وزیر اعظم کے ساتھ وزیر صحت انصر ابدالی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئیں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر پائی جانے والی مبینہ گروپنگ میں شامل ہوئے دوسری جانب وزیر اطلاعات و قانون کے حقیقی برادر نسبتی ڈاکٹر منظور نے ضلع باغ کے اندر بدون اشتہار ایڈہاک تقرریاں شروع کی ہوئی ہیں جس میں مبینہ طور پر بڑے گھپلے کا انکشاف بھی ہوا ہے ، اور ساتھ ہی باغ ڈرگ انسپکٹر باغ سعد درانی کی ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر باغ کے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ متعدد میڈیکل سٹورز سے ایکسپائری میڈیسن ضبط کرنے پر بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر منظور اور دیگر افسران نے ڈرگ انسپکٹر کے خلاف محاظ کھولتے ہوئے ایک خاتون کی ایڈہاک تقرری عمل میں لائی ہے ،زرائع کے مطابق فہیم اختر ربانی کے برادر نسبتی ڈاکٹر منظور نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ مل ایڈہاک تقرریوں میں جہاں غریبوں کا حق مارنے کی کوشش کی ہے وہیں ضلع کے وزراء کو بھی نظر انداز کیا ہے



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر