لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبرکو چیئرمین نیب بنانے کی تیاریاں سعودی عرب میں متبادل پاکستانی سفیر کا نام بھی طے کرلیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سات ماہ قبل ہی سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لگائے جانے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان انہیں واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی شائع خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ریاض میں ان کے متبادل کا نام بھی طے کرلیا گیا ہے اور اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ بلال اکبرکوواپس بلانے کی اصل وجہ معلوم نہیں لیکن غیر مصدقہ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الحال عہدےمیں توسیع لیے ہوئے ہیں اور ان کے عہدے کی مدت 8 اکتوبر کو ختم ہونے کے بعد صدر عارف علوی نے ان کے عہدے کی مدت مکمل ہونے سے ایک دن قبل ہی آرڈیننس جاری کرکے جاوید اقبال کو عہدے میں توسیع دی، اس کیلئے اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ بھی ایک الگ سوال ہے۔ یاد رہے کہ بلال اکبر دسمبر 2020 میں فوج سے ریٹائر ہوئے۔ اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت وہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے چیئرمین تھے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں سفیر کا عہدہ اکثر ریٹائرڈ فوجی افسر کو دیا جاتا ہے جس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے جو زیادہ تر دفاعی نوعیت کے ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اس مرتبہ بلالاکبر کے متبادل کے طور پر کسی ریٹائرڈ فوجی کی بجائے پیشہ ور سفارت کار کو مقرر کیا جائے۔وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب اس معاملے پر چند روز قبل سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ بلال اکبر نے بھی اسے افواہ کہا،جب ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا، موجودہ حالات کے تناظر میں شاید کچھ افواہیں زیر گردش ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر