وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان (آج)23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی وفد میں شامل ہونگے،وزیراعظم عمران خان سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے،وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر