شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزکا آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی /شمالی وزیرستان (نیشنل ٹائمز)شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبا دلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 34 سالہ شہید نائیک خلیل کا تعلق کوہاٹ سے ہے جبکہ 21 سالہ سپاہی شاکر اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر