بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد، کراچی(نیشنل ٹائمز) بجلی کی قیمت میں مزید ہوشربا اضافے کا امکان ظاہر کر دیا گیا، پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے اضافے کی تیاریاں کی جا چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تاثر یہی دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی وجہ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کراچی الیکٹرک نے اپنے صارفین کےلیے بھی بجلی تین روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ فیصلہ تین نومبر کو ہوگا۔کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کے نرخ ستمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائے جائیں۔ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لیے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان
برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس
امریکا مذاکرات نہیں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر