پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر