اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات، پیمرا اور چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل حاجی آدم نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔درخواستگزارکے مطابق سلیم بیگ بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کے وقت گریڈ 20 کے سرکاری افسر تھےجبکہ وہ بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کے اہل نہیں تھے۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سلیم بیگ نے این او سی لیا نہ ہی وزیراعظم سے اجازت لی گئی۔سلیم بیگ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سرکاری نوکری کے دوران ہواجو کہ غیر قانونی ہے۔مزید یہ کہ سپریم کورٹ ایک سابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دے چکی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
نا اہل چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی تعیناتی چیلنج ،سلیم بیگ نے این او سی لیا نہ ہی وزیراعظم سے اجازت ۔۔قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی



