معروف دانشور،استاد اور کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے

لاہوراسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)ممتاز دانشور، معروف ماہرِ تعلیم، نامور شاعر، تجزیہ نگار ،کالم نگار، حکومتِ پاکستان سے ستارہ امتیاز کے حامل اور اُمّ نصرت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی74 سال کی عمر میں اتوار 17 اکتوبر اور پیر 18 اکتوبر 2021 ء کی درمیانی شب رات دو بجے انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون), ان کی نماز جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد وحدت کالونی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد اجمل نیازی شاعر، نقاد، محقق، دانشور، کالم نگار، ماہر تعلیم اور کمپیئر کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے ،وہ 16 ستمبر 1947ء کو موسیٰٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی طور پرگورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں جبکہ لاہور کےگورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ڈاکٹراجمل نیازی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج لاہورکے میگزین ’راوی‘سے بطور ایڈیٹر کیا جبکہ ماہنامہ ’پطرس‘ کے بھی ایڈیٹر رہے،وہ طویل مدت تک ’بے نیازیاں ‘ کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔دو سال قبل باتھ روم میں گرنے سے ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ،جس کے بعد وہ مسلسل علیل تھے ،انہوں نے اپنے پسماندگان میں بیوہ رفعت نیازی ، دو بیٹے حسان خان نیازی، سلمان خان نیازی جبکہ ایک بیٹی تقدیس نیازی چھوڑی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر