شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) شوکت ترین کو تاحال سینیٹر منتخب نہیں کرایا جاسکا،شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ کی مدت آج ختم ہوجائے گی، مشیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا ، کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آج کے بعد وزیراعظم انچارج وزیر خزانہ بن جائیں گے،سینیٹر منتخب کرانے تک شوکت ترین کو مشیر خزانہ و ریونیو بنانے کی تجویز ہے،ابھی تک شوکت ترین کا مشیر کے طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین مشیر بننے کے بعد کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر و معاونین کو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی یا رکنیت غیر قانونی قرار دے رکھی ہے۔شوکت ترین اس وقت کابینہ کی تین کمیٹیوں کے سر براہ ہیں ،حکومت کے پاس اس وقت دو نئے مشیر تعینات کرنے کی گنجائش موجود ہے، بیک وقت 5مشیر رکھے جاسکتے ہیں۔اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے، وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر