رواں مالی سال: پہلے 7 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 7.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 7.85 فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری صلاحیت 2.65 فیصد، ادویات سازی میں 12.33 فیصد اضافہ ہوا، 7 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی بھی ہوئی۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ 7 صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، جولائی سے جنوری ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 2.65 فیصد، فوڈ بیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 19.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ادویات کی مینو فیکچرنگ میں جولائی سے جنوری 12.33 فیصد اور آٹو موبیل کی صنعت کی پیداوار میں 13.02 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے سات میں فرٹیلائزر کی پیداوار میں 6.74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ چمڑے کی مصنوعات رواں مالی سال کے سات ماہ میں 41 فیصد کمی آئی، لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوار میں 56 فیصد اور الیکٹرونکس صنعت کی پیداواری صلاحیت 25 فیصد تک کم ہوئی۔



  تازہ ترین   
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار
بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
پنجاب انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نئی دفعہ شامل، علیحدہ عدالتی طریقہ کار متعارف ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر