حرا مانی کی 10 سال پرانی تصویر دیکھ کر مداح حیران

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ حرا مانی کی 10 سال پرانی تصویر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔حرا مانی نے خود ماضی میں لی گئی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ آج ہی کی طرح خوبصورت اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 2010 کی ہے۔اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔اس سے قبل اپنی شادی کی بارہویں سالگرہ پر اداکارہ نے مانی کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو کہ ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔‘حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ ’مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔‘واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر