بشریٰ انصاری نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے معمر شہری ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔‘بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اُسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔‘اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ، ارمینا خان اور ریما خان نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر