ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ائیر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کراچی/راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہا ئی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، پاک فضائیہ اور آرمی ایئر ڈیفنس کے مابین ربط سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئرڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف کو کمانڈرایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے ویپن سسٹم سے آگاہ کیا گیا، ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم،ایچ کیو 9 پی،ویپن سسٹم 100 کلومیٹر تک اپنے اہداف کو انگیج کر سکتا ہے، آرمی ائیر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم، جہاز، کروز میزائل اور بی وی آر ہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کو انگیج کرتا ہے، ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم سے پاکستان کا فضائی دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہائی ٹیک سسٹمز کی شمولیت سے ملکی ائیر ڈیفنس صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی، ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ اور آرمی ایئر ڈیفنس کے مابین مثالی ربط سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، ایئر فورس اور آرمی ایئر ڈیفنس فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے مثالی کام کر رہے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے، تقریب میں چینی حکام نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر