وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ایم این ایز کی مشاورت سے جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر