نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اورلیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ان تین ناموں میں سے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے، جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان ہوگا۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے پاک فوج میں تبادلوں سے متعلق کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں اس معاملے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر