وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہو گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اجلاس میں متعدد ایجنڈوں کی منظوری دے دی گئی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر