مہنگائی اور بدحالی کا خدشہ ، آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، سید نئیر حسین بخاری کا حکومت سے مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، پیپلزپارٹی نےحکومت سے آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔اس موقع پر سید نئیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ اخباروں کے ذریعے معلوم ہو رہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔سیاسی جماعتیں اور پارلیمان بے خبر ہے کہ آئی ایم ایف سے کن شرائط پر مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کی مزید شرائط کو قبول کرنا مہنگائی کے سونامی کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔آئی ایم ایف سے مذاکرات سے ملک میں مزید مہنگائی اور بدحالی کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر