ڈاکٹر عبدالقدیر کی آخری دستخط شدہ درخواست پر وزارت داخلہ اور صحت کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری درخواست پر وزارت داخلہ اور صحت سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جو طلبہ پر تشدد اور پی ایم سی کے امتحانات کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ایڈوکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیرخان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائرکی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کتنے طلبہ تشدد سے زخمی اورکتنے گرفتار ہوئے؟ این ایل ای ٹیسٹ کیسے لیے جارہے ہیں؟ اس پراسس سے آگاہ کیا جائے۔عدالت نے مرحوم ایٹمی سائنسدان کی درخواست پر سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت صحت سے بھی تین ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے اور وزارت داخلہ سے میڈیکل کے طلبہ کےخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر