کل ربیع الاول کو بھرپور منانے کا آغاز کروں گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو میں ماہ ربیع الاول کو بھرپور منانے کا آغاز کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں اپنے نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی اعلان بھی کروں گا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان اتوار کو سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے، سیرت النبی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم کا خطاب چاروں صوبوں میں ویڈیو لنک پر دکھایاجائے گا۔وزیراعظم کا لاہور میں خطاب گورنر ہاؤس میں دکھایا جائے گا، وزیراعلی عثمان بزدار، صوبائی وزرا پارٹی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب دو بجے ہوگی، دیگر صوبوں میں سیرت النبی کانفرنس سے وزیراعظم کاخطاب دکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر