شاہ محمود قریشی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،کن امور پر گفتگو ہوئی؟ جانئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے دورے پر آئی امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزار ت خارجہ آمد ہوئی ہے جہاں انہوں نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقا ت کی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات سمیت افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا جبکہ ملاقات میں افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔ وینڈی آر شرمن نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی معاونت کی تعریف بھی کی۔اس موقع پر شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے اورپاکستان اور امریکہ میں بات چیف کا عمل مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ضروری ہے،افغان نمائندہ حکومت بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے ،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ضروری ہے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر