بلوچستان میں خوفناک زلزلہ، ملبےکا ڈھیر بنے درجنوں مکانات کے بےگھر مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کےکئی علاقوں میں زلزلہ آکر چلا گیا اور تباہی کی داستانیں چھوڑگیا ، ساتھ ہی خواتین اور بچوں سمیت 20 زندگیاں بھی لےگیا۔گذشتہ رات آنے والے زلزلے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں ، رات تین بجے آنے والے زلزلےکی شدت 5 اعشاریہ 9 تھی ، مرکز ہرنائی کے قریب تھا ۔ متاثرہ علاقوں میں پھر رات آگئی ہے تاہم ہرنائی میں ملبےکا ڈھیر بنے درجنوں مکانات کے بےگھر مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے کھانے پینےکا سامان اور خیموں کی فراہمی ہوئی ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی پہنچادی گئی ہے تاہم خیموں کی تعداد متاثرہ خاندانوں کے مقابلے میں کم ہے اور تمام متاثرہ آبادی کو آج کی رات خیمے فراہم کرنا مشکل ہے ۔ بچے، بوڑھے،عورتیں سر چھپانےکی جگہ ڈھوڈنے لگے ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، خانو زئی، لورالائی، مسلم باغ اور کان مہتر زئی میں بھی زلزلے سے نقصانات ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے، ہلال احمر، پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور پناہ گاہیں پہنچا دی گئی ہیں،9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان نے ہرنائی کا دورہ کیا، جام کمال نے کہا کہ ہرنائی میں طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ پہنچ گیا ہے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر