پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں ربیع الاول سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ، 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔خیال رہے کہ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے عید میلاد البنی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری بھی دی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر