زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کی معاونت کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو متاثرین کی مدد کے لیے بلوچستان حکومت کو ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی گئی۔وزیراعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی میں حکومت بلوچستان کو تمام ممکنہ معاونت کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہرنائی بلوچستان زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صوبائی اور قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متاثرین کو فوری امداد فراہم کریں گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہرنائی میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد ہرنائی اور گردونواح میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں، فرنٹیر کور بلوچستان نارتھ امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر