شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا افسر بھی بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے افسر معروف بھارتی ادکارہ کے شوہر نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو گرفتار کرنے والی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کرنتی ریڈکے شوہر ہیں ۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔

این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔دریں اثنا معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر