واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے موبائل فونز واپس لینے پر غور کیا جارہاہے ۔امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے فوجیوں کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ موبائل فونز اور سمارٹ گلاسز سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے ایران کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ وہ اپنے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتائج کا فوری جائزہ لیتا ہے ۔ اس سے اسے اپنے اگلے حملوں کو مزید تباہ کن بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ذرائع کے مطابق، آپریشنل سکیورٹی کو سخت بنانے کے لیے اردن اور خطے کے دیگر علاقوں میں تعینات بعض امریکی اہلکاروں کے موبائل فونز جلد ضبط کیے جانے کا امکان ہے ، جس سے فوجیوں اور ان کے اہلخانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 28 فروری سے جاری اس تصادم میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور



