منشیات کیس؛ شاہ رخ خان کی بالی ووڈ فنکاروں سے اپنے گھر نہ آنے کی درخواست

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ فنکاروں سے اپنے گھر ’منت‘ نہ آنے کی درخواست کی ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آریان کی گرفتاری کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد شاہ رخ خان کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ ان کی تربیت پر بھی سوال اٹھارہے ہیں۔بہرحال اس کیس نے بالی ووڈ کو متحد کردیا ہے اور فلم انڈسٹری کے بہت سے فنکار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے گھر پہنچ رہے ہیں۔آریان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے سلو میاں وہ پہلے اداکار تھے جو کنگ خان کے گھر منت پہنچے۔ بعد ازاں ان کی بہن الویرا خان، سیما خان، ماہیپ کپور، اداکارہ نیلم کوٹھاری سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات کو شاہ رخ خان کے بنگلے کے باہر دیکھا گیا۔جو لوگ ان کے گھر نہیں پہنچ سکے انہوں نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی سپورٹ کی جن میں سنیل شیٹھی، پوجا بھٹ، اداکارہ سوچیترا کرشنا مورتی اورمیکا سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے بالی ووڈ دوستوں سے ان کے گھر نہ جانے کی درخواست کی ہے۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کو مختلف پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں لوگ ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں تاکہ انہیں اپنی حمایت کا یقین دلاسکیں۔ لیکن معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ جائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان کو 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کی ٹیم نے ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر چھاپے کے دوران منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔این سی بی نے آریان خان کے ساتھ دیگر 7 لڑکوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ بعد ازاں آریان خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر