قرضوں کے باوجود عوام پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لے آئے ہیں۔کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ پروگرام 74 سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، مدینہ کی ریاست کا ماڈل دنیا کا کامیاب ترین ماڈل ہے، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 سال پہلےکا چین دیکھ لیں اور آج چین آسمان پر پہنچ گیا ہے، چین نے اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے اقدامات کیے، ریاست مدینہ میں بھی پہلے فلاحی ریاست قائم ہوئی پھر خوشحالی آئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم ہی اشرافیہ کے لیے بنا ہوا ہے، ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں، یکساں نصاب تعلیم پر کبھی کسی نے کام نہیں کیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی نیچے لے آئے ہیں، بھارت میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پاکستان سے دگنی ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ نچلے طبقے کو کوئی تکلیف نہ ہو، دنیا میں تیل کی قیمت پچھلے چند مہینوں میں 100 فیصد بڑھیں لیکن پاکستان میں 22 فیصد بڑھیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا جن ممالک سے تیل نکتا ہے ان کے علاوہ پاکستان سب سےکم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا مین گندم کی قیمت 37 فیصد بڑھی لیکن پاکستان میں گندم کی قیمت 12 فیصد بڑھائی گئی، دنیا مین چینی کی قیمت 40 فیصد بڑھی لیکن پاکستان نے 21 فیصد بڑھائی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضوں کے باوجود کوشش کی ہے کہ لوگوں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر