پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز میوزک ویڈیو ” پیار دا میٹر ” بنا کر کیا ہے ، جس میں بطور ہدایتکارہ انہوں نے مذکورہ میوزک ویڈیو تیار کی ہے جس کے پروڈیوسر طحہٰ جی ہیں۔ جس کی ہدایات ملک کے مشہور ہدایت کار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا نے دی ہیں ۔مریم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پہلی ویڈیو میں سبینہ سید چار مختلف روپ میں دکھائی دیں گےٗدوسری جانب کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی نمائش کھٹائی میں پڑگئی جس کے باعث انڈسٹری کے اربوں روپے داؤ پر لگ گئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تیز ترین دنیا ایک دم سے تھم سی گئی ہے۔ ہر بڑے سے بڑا کام چاہتے ہوئے بھی انسان نوع کرنے سے قاصر ہے۔ ان میں سے ایک کام فلموں کی نمائش بھی ہے جو کہ اس وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے۔فلموں کی بڑی انڈسٹریز میں ایک نام بالی ووڈ کا بھی ہے جہاں یومیہ کئی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی تھیں تاہم کورونا وائرس نے اس انڈسٹری پر ایسے ڈیرے ڈالے کہ فلمیں اب روزانہ کے بجائے مہینوں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے لگی ہیں۔سخت لاک ڈائون کے بعد بالی ووڈ کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فلمیں بنانے اور نمائش کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد سے فلمیں بننے کا سلسہ شروع ہوا، ابھی کچھ فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنی ہی تھیں کہ کورونا کی تیسری لہر نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے ایک سے دو ماہ کے دوران کئی فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلمیں کورونا وائرس کے مزید پھیلاوکی وجہ سے بعد میں ریلیز کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر