ریا چکرورتی کو بگ باس کیلئے ہفتہ وار کتنے معاوضے کی پیشکش ہوئی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ انہیں معروف رئیلٹی شو بگ باس 15 میں شرکت کیلئے پروگرام کی تاریخ کی سب سے بھاری رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ریا بگ باس 15 کا حصہ ہوں گی تاہم اس بارے میں بگ باس کے منتظمین یا اداکارہ کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا نہ ہی ان خبروں کی تردید کی گئی۔اب بھارتی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریا چکرورتی کو ہر ہفتے 35 لاکھ بھارتی روپے کے عوض پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھاری رقم بگ باس میں اب تک کسی سلیبریٹی کو نہیں دی گئی۔یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ریا کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں اسی اسٹوڈیو میں دیکھا گیا جس میں بگ باس 15 کی کنفرم کنٹسٹنٹ اداکارہ تیجسوی پراکاش اور سابق کنٹسٹنٹ دلجیت کور کو دیکھا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر