جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے جانے والوں میں 4 دہشت گرد کمانڈرز بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ باردوبرآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈیز لگانے اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر