پینڈوؤں تم ہمشہ پینڈو ہی رہو گے،تضحیک آمیز گفتگو پر اداکارہ مائرہ خان پر ناقدین برس پڑے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اداکارہ مائرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے پوچھا کہ کیا ڈیفنس جیسے پوش ایریا میں رہائش اختیار کرنے کے بعد ‘برگرز’ کے طرز زندگی کی تقلید کرنا ضروری ہے، محض ڈیفنس میں چلے جانے سے تم برگر نہیں بن سکتے، پینڈوؤں تم ہمشہ پینڈو ہی رہو گے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ برگرازم آپ کے اندر ہوتا ہے محض ڈیفنس میں شفٹ ہونے سے کسی کے پینڈوپن میں کمی نہیں آسکتی، برگرز کا طرز زندگی اپنانے سے محض ان کے جیسا دِکھا جاسکتا ہے اور کچھ نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ پینڈو ہیں تو آپ کی حرکتیں بھی وہی رہیں گی نیچ اور گھٹیا۔اداکارہ نے ان لوگوں کا مذاق بھی اڑایا جو پیالے کے انگریزی نام کو غلط تلفظ سے بولتے ہیں، کہتی ہیں کہ پہلے “باؤل” بولنا تو سیکھ لیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ مائرہ خان شدید تنقید کی زد میں ہیں۔عمر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بی-گریڈ اداکارہ مائرہ خان ہی واحد حقیقی ڈی ایچ اے والی ہیں، صرف انہیں جم سوٹ پہننے اور ایلیٹ جم میں جانے کا حق ہے کیونکہ آپ سب #باؤل کو باؤل کہتے ہیں، نوآبادیاتی زبان میں مہارت نہ رکھنے پر لوگوں کا مذاق اڑانا اشرافیہ سنوبری کے سوا کچھ نہیں، شرم آنی چاہیئے۔

عروج وحید نامی خاتون نے لکھا کہ شرمناک حرکت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ ہر روز پاکستانی اشرافیہ ان سے نفرت کرنے کی ایک اور وجہ دیتے ہیں۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر صرف پوسٹ کرنے سے پہلے لوگ اپنی ان باتوں کو سن لیا کریں تو انہیں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔زوہا نامی صارف نے کہا کہ جس طرح اداکارہ اپنے دن کا آغاز صفر احساس اور سراسر بدتمیزی سے کرنا چاہتی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کر کے معذرت کی اور کہا کہ وہ اپنے پیغام کو صحیح طریقے سے پہنچانے سے قاصر رہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر