افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں مجبور نہیں کرسکتے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے کینیڈا کی ہائی کمشنر برائے پاکستان وینڈی کرسٹین گلمور نے ملاقات کی، جس میں پاک کینیڈا دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں اور اسے مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کو افغانستان سے نکالنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور سیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار کرتا رہے گا، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، اپنے فیصلے خود لینے کے لئے بااختیار ہے، افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز اور انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مالی اور انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے ایک بڑاچیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے تو امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔وینڈی کرسٹین گلمور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں کردار غیر معمولی ہے، کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پر افغان شہریوں کے انخلاء پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان شہریوں کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہے، پاکستان کی طرف سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر