ن لیگ اب 2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب 2 کے بجائے 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائےگی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔

 



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر