vوزیراعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب میں ریگن کی تقریرکا حوالہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں سابق امریکی صدر ریگن کے ایک خطاب کا بھی حوالہ دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑگئی کہ ریگن نے یہ بیان دیا تھا یا نہیں !۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رونلڈ ریگن نے 1983 میں افغان مجاہدین کو وائٹ ہائوس مدعو کیا تھا اور خبروں کے مطابق انہوں نے افغان مجاہدین کا امریکا کے ‘فائونڈنگ فادرز’ سے موازنہ کیا تھا۔اس پر ایک خاتون صحافی نے ٹوئٹ کیا کہ سابق امریکی صدر ریگن نے تو ایسی بات کبھی کہی ہی نہیں، وزیراعظم کی تقریر میں جس نے یہ غلط اطلاع لگائی اسے نوکری سے نکال دینا چاہیے۔خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تقریر نویس کو نہیں بلکہ وزیراعظم کو نوکری سے نکال دینا چاہیے۔اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ رونلڈ ریگن نے واقعی وہ بات کہی تھی جس کا ذکر عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا۔تاہم کچھ ہی دیر بعد کسی نے رونلڈ ریگن کی اصل ویڈیو شیئر کر کے بتایا کہ ریگن نے افغان مجاہدین کا نہیں بلکہ نکاراگوا کے باغیوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ بات کہی تھی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اظہر مشوانی نے اپنی غلطی تسلیم کرکے معذرت کرلی، تاہم یہ بھی کہا کہ سابق صدر ریگن کے خطاب کا پس منظر وہی تھا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر