’طلبہ ہمارا مستقبل‘ کوئٹہ میں میڈیکل سٹوڈنٹس کے خلاف ایف آئی آر واپس لے لی گئی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے احتجاج کرنے والے طلبہ کی گرفتاری اور اس سے قبل پولیس کی جانب سے ان پر مسلسل تشدد کے بعد پولیس و انتظامیہ کے ساتھ حکومت پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔طلبہ کی گرفتاریوں، ان پر تشدد کے خلاف اور پی ایم سی کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے لیے اختیار کردہ پالیسیوں پر ملک کے مختلف مقامات پر طلبہ و طالبات نے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا کیا ہے۔ملک میں طبی تعلیم سے متعلق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جگہ موجودہ حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے ادارے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کو ابتدا سے ہی تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے لیے ٹیسٹ کے حوالے سے طلبہ اور والدین کی جانب سے جہاں طریقہ کار پر اعتراض کیا جاتا رہا وہیں ادارے کی ساکھ اور شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے یہ اعتراض تواتر سے کیا جا رہا ہے کہ پی ایم سی میڈیکل اور پری میڈیکل تعلیم سے متعلق مسلسل بغیر تیاری اور وسائل کے ایسے تجربات کر رہا ہے جس سے یہ تعلیمی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران بھی پی ایم سی کا معاملہ اس وقت زیربحث آیا تھا جب سینیٹر مشتاق احمد خان نے کرپشن، بدانتظامی اور احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد پر بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر جامع پالیسی تشکیل دے کر مسئلہ حل کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر