شوبز انڈسٹری کے وہ 5 ستارے جن کو اللہ نے اولاد کی نعمت عطا کر دی

اولاد اللہ پاک کی طرف سے بہت ہی عزیم تحفہ ہے آج ہم یہاں ان 5 مشہور شوبز شخصیات کی بات کریں گے جن کو اللہ پاک نے اولاد نے نوازا ہے۔
ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ:
خوبصورت ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش۔ اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ رواں ماہ 3 ستمبر کو بچے کی پیدائش ہوئی اس موقع پر انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے اور اہلخانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور خدا کاشکر بھی ادا کیا ۔پوسٹ میں ہی اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انکی بڑی بیٹی اداکارہ اور انکے دوسرے شوہر نوازئیدہ بچے کو پیار کر رہے ہیں۔تاہم آمنہ شیخ نے اپنے بچے کی پیدائش کا مقام نہیں بتایا کہ کس جگہ یہ بچہ پیدا ہوا ۔ تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے مداح اور شوبز انڈسٹری کے اداکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ انکی دوسری شادی ہے جبکہ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریبا ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔آ منہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروق سے شادی کی تھی جو کہ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔
ادکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات:
ادکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات شادی کے 1 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی انکی پیدائش 7 جولائی کی صبح ہوئی جبکہ انکی شادی مارچ سن 2020 میں ہوئی تھی ۔انہوں نے اپنی بچی کا نام رایا حیات خان رکھا ہے مگر انسٹاگرام کی شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے نوزائیدہ بچی کا چہرہ نہیں دیکھایا۔
اداکارہ عروسہ بلال و اداکار بلال قریشی:
شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 30 مئی سن 2021 کو ہوئی۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے بیٹے سے نواز ہے اور ساتھ میں ایک قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ اس جوری نے سال 2015 میں شادی کی تھی ارو انکا ایک بیٹا اور بھی ہے۔
ادکارہ ثانیہ شمشاد:
ادکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں بھی بہت ہی پیارے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔انکے ہاں عیدلاضحیٰ کے موقعے پر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو دی، جس میں انکا نومولود بیٹا انکا ہاتھ تھامے ہوئے۔واضح رہے کہ سن 2019 میں ادکارہ ثانیہ شمشاد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔
ادکارہ اقرا عزیز و اداکار یاسر حسین:
اداکارہ اقرا عزیز اور ادکار یاسر حسین نے 23 جولائی سن 2021 کو بچے کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں تصویر کو یہ کیپشن دیا کہ ہم الحمداللہ، اللہ پاک کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر