اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان اور عراق نے افغانستان کو اقتصادی بدحالی سے بچانے کے لئے فوری امداد اور فنڈز کے اجرا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انسانی بنیادوں پر افغانی عوامی کے لئے فوری مدد پر رضامندی ظاہر کردیتفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو عراقی ہم منصب مصطفیٰ الخادیمی نے ٹیلی فون کال کی۔ عمران خان نے عراقی حکومت کے لئے اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے عراق میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے عراقی وزیراعظم کو گزشتہ ماہ تعاون و شراکت داری کے لئے بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مذہبی سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے عراقی حکومت کی طرف سے ہزاروں پاکستانی زائرین کی میزبانی کو سراہا جو ہر سال عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔
افغانستان کی اقتصادی بدحالی، پاکستان اور عراق کا فوری امداد کی ضرورت پر زور



