شادی میں بن بلائے مہمان کا معاملہ؛ یاسرحسین ایک بار پھرنوشین شاہ پر بھڑک اٹھے

کراچی: (نیشنل ٹائمز)ادکارہ نوشین شاہ کے یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی میں بغیر بلائے جانے کے معاملے نے ایک بارپھر سر اٹھالیا اور یاسر حسین ایک بار پھر نوشین شاہ پر بھڑک اٹھے۔یاسر حسین اور اقرا عزیز آج سے دو سال قبل 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی شادی میں شوبز کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔ تاہم رواں برس فروری میں یاسر حسین نے ایک شو کے دوران بتایا تھا کہ اداکارہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بغیر دعوت نامے کے زبردستی آئی شو کے دوران بولے گئے یہ الفاظ نوشین شاہ اور یاسر حسین کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گئے تھے اور اداکارہ نوشین نے یاسر حسین کے اس الزام پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جاسکتا ہے؟ میں بغیر بلائے کسی کے گھر نہیں جاتی۔ مجھے یاسر نے خود کال کرکے اپنی شادی میں مدعو کیا تھا میں یاسر کے رویے سے سخت مایوس ہوں۔یہ معاملہ اسی وقت ٹھنڈا ہوگیا تھا لیکن اب ایک بار پھر اس معاملے نے سوشل میڈیا پر سر اٹھایا ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل اداکارہ نوشین شاہ ایک آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ 3.0‘‘ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان تابش ہاشمی نے ان سے اسی معاملے پر سوال پوچھاتھا، آپ کو مشہور شخصیات کی شادی میں جانے کا شوق ہے۔ جس پر نوشین شاہ نے بغیر یاسر حسین کا نام لیتے ہوئے مذاق میں کہا تھا مجھے شادی میں جانے کا شوق ہے اور وہ بھی بغیر بلائے۔ بعدا زاں انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے منع کردیا تھا۔لیکن اب شو آن ایئر ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد یاسر حسین نے نوشین شاہ کو نہ صرف کھری کھری سنائی ہے بلکہ کچھ ثبوت بھی سوشل میڈیا پر لانے کی دھمکی دی ہے۔ادکار یاسر حسین نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر لکھا ’’2019 میں میری شادی ہوئی اب 2021 چل رہا ہے اس وقت بھی اس عورت نے خود کو زبردستی انوائیٹ کروایا۔ شادی پہ سب مہمانوں کو تنگ کیا، میری فیملی کوپریشان کیا۔ آج دو سال بعد بھی یہ اسی چیز کو کیش کررہی ہیں۔ بہن چاہتی کیا ہو؟‘‘ایک اور اسٹوری میں یاسر حسین نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’’اپنے کام سے کام رکھیں، ورنہ اس بار میں ثبوت ہی لے آؤں گا سوشل میڈیا پر کہ کیسے آپ میری جان کا بخار بن گئی تھیں دعوت نامے کے پیچھے۔ مہندی کے دن بھی آپ مجھے میری مہندی کی تصویریں بھیج رہی تھیں۔ میری شادی کا یہ جنون کیا ہے جو ختم ہی نہیں ہورہا‘‘۔یاسر حسین کی ان انسٹااسٹوریز کے جواب میں فی الحال نوشین شاہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر