آڈیشنز لینے والے ہندی میں مذاق کیا کرتے تھے ، نورافتیحی

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بھارتی اداکارہ اور کوریو گرافر نورا فتیحی نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں انٹری کے ابتدائی دنوں میں بہت ہتک آمیز اور دل دکھانے والا رویہ دیکھنے کو ملا ۔ کئی آڈیشنز دینے کے بعد بھی مجھے چانس نہیں ملتا تھا ۔بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں نورا فتیحی نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں آنے کے لئے مجھے بہت سے لوگوں کے تلخ رویئے دیکھنے کو ملےہیں ۔نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ مجھے ہندی نہیں آتی تھی تو مجھے آڈیشنز میں طنزیہ فقرے سننے کو ملتے تھے یا مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا جن کا مجھے کوئی اندازہ نہیں ہوتا تھا پھر میں نے بھی ہندی سیکھنا شروع کردی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب انڈسٹری میں قدم رکھا تو میں ایسے رویئے کے لئے ذہنی طورپر تیار نہیں تھی او ر میں خود کو بیوقوف سمجھا کرتی تھی لوگوں کے مذاق اور طنز پر دلبرداشتہ ہوکر گھرواپس آکر اونچی آواز میں رویا کرتی تھی ۔نورا فتیحی نے کہا کہ پھر قدرت مہربان ہوئی اور آج کئی لوگ میرے کام کی تعریف کرتے ہیں ۔یاد رہے کہ نورا فتیحی کینڈا کی شہریت رکھتی ہیں لیکن اپنے ڈانس کی وجہ سے بھارت میں نمایاں مقام رکھتی ہیں ۔نورا فتیحی کو ” دلبر دلبر ” اوساقی ساقی رے ” ایک تو کم زندگانی ” گرمی ” جیسے گیتوں پر ڈانس سے مقبولیت حاصل ہوئی اور اس وقت وہ بھارت کی ٹاپ کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں ۔نورا فتیحی اس وقت کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر