این سی او سی نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث مختلف اضلاع میں اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کی صدارت میں اجلاس ہوا ، جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔این سی او سی نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث بدھ سے شدید پھیلاؤ والے اضلاع لاہور ، فیصل آباد ، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں سے اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم ملک بھر کے لیے عمومی پابندیاں 30 ستمبر 21 تک نافذ رہیں گی، پابندیوں پر نظر ثانی کے لئے 28 ستمبر کو اجلاس ہوگا۔ چھ اضلاع میں بازاررات 8 کے بجائے 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ مقامی و صوبائی حکومتیں مزارات کھولنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔این سی او سی کے مطابق تفریحی مقامات، پارکس کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسین لگوانے والے 400 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور شادی ہالز میں تقریب کے دوران ویکسین لگوانے والے 200 افراد تک کی اجازت ہوگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کے مطابق اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ ہفتے میں دو کے بجائے ایک دن مارکیٹیں، بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر