وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے 24 ستمبر کو آن لائن خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، افغانستان کے موجودہ حالات، بھارت کی جانب سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پالیسی بیان میں اہم عالمی اقتصادی اور سیاسی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، پاکستان اجلاس کے دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائے گا۔وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے، رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر