سرجری جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ عمر شریف کو دل کا ایسا کونسا مرض ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں؟ ڈاکٹر شہاب نے بتادیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جب سے عمر شریف کی بیماری کی سنگینی کا علم ہوا ہے پوری قوم ان کے لئے لمحہ لمحہ دعاگو ہے۔ عمر شریف کا امریکہ میں علاج کرنے کے لئے ڈاکٹر شہاب کی خدمت لی جارہی ہیں جو کہ امریکہ کے جانے مانے ہارٹ سرجن ہیں اور پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما کے شوہر بھی ہیں۔ ڈاکٹر شہاب نے عمر شریف کے آپریشن کے بارے میں میڈیا سے تفصیلی گفتگو کی ہے جسے “ہماری ویب“ کے قارئین کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔عمر شریف کو دل کی کون سی پیچیدہ بیماری ہے؟ڈاکٹر شہاب کا کہنا ہے کہ دل کے بائیں جانب موجود mitral valve کے درمیان والے مسلز جنھیں papillary muscles کہتے ہیں یہ عمر شریف کے کمزور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے والو خون پمپ کرنے کے عمل کے دوران بند نہیں ہوپاتا اور خون بجائے پمپ ہو کر باہر جانے کے اسی راستے سے واپس چلا جاتا ہے جس سے داخل ہوا تھا۔ اس وجہ سے سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔اوپن ہارٹ سرجری کیوں نہیں کی جاسکتی؟ایسے پیچیدہ امراض میں عام طور پر اوپن ہارٹ سرجری کے زریعے اعضاء کو آپریٹ کیا جاتا ہے لیکن ڈاکٹر شہاب کے مطابق عمر شریف کی ایک بار پہلے بھی اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے اور ان کے گردے بھی کافی کمزور ہیں جس کی وجہ سے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے میں جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر