جاوید اختر ہتک عزت کیس، کنگنا رناوت پر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی

ممبئی: (نیشنل ٹائمز) جاوید اختر ہتک عزت کیس میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر گرفتاری کی تلوار لٹکنے لگی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ جاوید اختر ہتک عزت کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کا حکم 20 ستمبر کو دیا ہے۔دوسری جانب کنگنا رناوت کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت میں اداکارہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کو کوڈ19 کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔وکیل کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے آنے والی فلم ’’تھلائی وی‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں گزشتہ 15 دنوں میں بہت زیادہ سفر کیا ہے اور بہت سے لوگوں سے ملی ہیں۔ لہذا انہوں نے عدالت سے مزید سات دنوں کی مہلت مانگی ہے تاکہ کنگنا رناوت ٹھیک ہوجائیں اور ان کا کوڈ 19 کا ٹیسٹ بھی ہوجائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنگنا رناوت عدالت میں ورچوئیل سماعت کے ذریعے بھی موجود رہ سکتی ہیں۔ادھر جاوید اختر کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف سماعت میں تاخیر کے لیے کیا گیا ہے۔ جاوید اختر مخلصانہ طور پر ہر سماعت کے لیے عدالت آرہے ہیں۔جج نے 20 ستمبر کو اگلی سماعت کا حکم دیتے ہوئے کنگنا رناوت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اداکارہ اگلی سماعت میں کورٹ نہیں آئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ان کی تضیحک کی اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنے بیانات میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی فوجیوں کے موبائل فون ضبط کرنے پر غور
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر